نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار نے آج اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید سے بات چیت کی جنہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا۔
اسحق ڈار نے خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کیلئے متحدہ عرب امارات کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔