Sunday, 11 May 2025, 12:37:59 am
 
پاکستان کا اپنی سرزمین کا کامیابی سےدفاع
May 10, 2025

 کئی دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو کشیدگی کے خاتمے کے بارے میں بھارت کی شدید خواہش کے پیغامات پہنچائے ہیں ‘ جس کے نتیجے میں پاکستان نے علاقائی امن اور استحکام کی خاطر جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

بھارت گزشتہ بدھ سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کررہا تھا اس کے اقدامات نے خطے کے امن اور استحکام کوخطرے میں ڈالا تاہم پاکستان نے انتہائی صبروتحمل کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی کارروائی کا مقصد اپنے علاقے اور عوام کے تحفظ کے اپنے حق‘ عزم و ہمت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا تھا۔

پاکستان نے اپنے مقاصد حاصل کرلیے ہیں۔ اس نے اپنی سرزمین کاکامیابی سے دفاع کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت کامظاہرہ کیا۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی ممالک نے تحمل سے کام لینے پر زور دیا تھا ۔ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم جیسے عالمی اداروں نے بھی صبروتحمل کامشورہ دیا تھا۔

پاکستان خطے میں پائیدار امن کاخواہاں ہے تاہم وہ بھارت کو خطے میں اپنی بالادستی مسلط نہیں کرنے دے گا۔