Wednesday, 25 November 2026, 07:46:16 pm
 
بلوچستان میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری
November 23, 2026

بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت بلوچستان میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو میں صوبے کیلئے مجموعی طور پر چھپن ارب روپے کی لاگت کے چار ہزار تریسٹھ ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

اس اقدام کے تحت تعلیم، صحت، زراعت، سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پر کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

بلوچستان میں سالانہ آٹھ ہزار سے زائد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی میں تربیت فراہم کرنے کیلئے آئی ٹی حب قائم کئے گئے ہیں۔