Sunday, 22 November 2026, 02:18:13 am
 
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 15 دہشت گرد ہلاک
November 21, 2026

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن "ردالفتنہ-3" کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف دو مختلف بڑی کارروائیوں میں 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پہلی کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ دوسری کارروائی کے دوران مزید 10 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے اور ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر کلیئر کرا لیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔