Sunday, 22 November 2026, 02:18:11 am
 
بلوچستان کے نوجوانوں کو وفاقی محکموں میں روزگار کی فراہمی کے لیے بھرتی کا عمل شروع
November 21, 2026

وفاقی حکومت اور عسکری قیادت کی کوششوں کی بدولت بلوچستان کے نوجوانوں کو وفاقی محکموں میں روزگار فراہم کرنے کیلئے بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

بلوچستان کے نوجوانوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلی بلوچستان اور عسکری قیادت کی کوششیں، بلوچستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔