Wednesday, 25 November 2026, 07:36:18 pm
 
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں این ٹی سی ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا
November 24, 2026

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آج کوئٹہ میں نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کو جدید ٹیکنالوجی کی ترقی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے صوبائی محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹل تعاون تیز کرنے کے لیے این ٹی سی کے ساتھ قریبی رابطے قائم کیے جائیں۔