Saturday, 21 November 2026, 06:58:32 am
 
بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا آغاز کل سے ہوگا
November 20, 2026

بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کی فراہمی کیلئے ایک خصوصی اقدام کے تحت کل سے تیرہ وفاقی وزارتوں کے ماتحت سو سے زائد محکموں میں بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

یہ اقدام بلوچستان کے بیروز گار نوجوانوں کو روز گار فرہم کرنے کیلئے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کے نتیجے میں شروع کیا گیا ہے۔

اس اقدام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو مرحلہ وار پانچ ہزار ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ بھرتیوں کے عمل کو شفاف اور میرٹ پر یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔