Wednesday, 25 November 2026, 07:46:16 pm
 
صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کئے جائیں گے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
November 23, 2026

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے نوجوانوں کیلئے پچیس ہزار سے زائد ملازمتوں کے جامع منصوبے پر اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عسکری قیادت نے بلوچستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے سب سے پہلے آواز اٹھائی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

بلوچستان کے نوجوانوں نے بھی روشن مستقبل اور ترقی کے بہترین مواقع فراہم کرنے پر وفاقی حکومت کے احسن اقدام کو بھر پور سراہا۔