Friday, 20 November 2026, 02:17:42 am
 
گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 10 افراد جاں بحق
November 19, 2026

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے تاجی کور میں آج کوسٹل ہائی وے پر ایک مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ سے جھلسنے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو فوری اور بہترین ممکنہ طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے میں دس افراد کے جاں بحق اور 29 کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں دونوں رہنماوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔