وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس خوشگوار باہمی سیاسی تعلقات کواعلیٰ سطح کے اقتصادی اور تجارتی تعاون میں بدلنے کے خواہشمند ہیں۔
ماسکو میں آر ٹی چینل کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے توانائی کے شعبے کو باہمی تعاون کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک اپنے اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔