Thursday, 26 November 2026, 08:34:51 pm
 
وزیراعظم کا قاہرہ میں آئل ٹینکر آتشزدگی سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
November 26, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قاہرہ میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے صدر عبدالفتاح السیسی، جاں بحق افراد کے لواحقین اور برادر ملک مصر کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔