وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
وہ اسلام آباد میں بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اور ان کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے پارلیمانی وفد کی تفصیلی سرگرمیوں سے پارلیمانی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ظاہر ہوتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلوں سے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی بنیاد فراہم ہوگی۔