وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے ترکیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ ترکیہ کی عدالت عظمیٰ برائے اپیل کے صدر عمر کرکز سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ ٹیکسلا میںان سے ملاقات کی۔
فریقین نے قریبی تعاون کے امکانات تلاش کرنے اور دونوں ممالک کے عدالتی اداروں کے درمیان روابط بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔