پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے خواتین کے پندرہ رکنی قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت آل راؤنڈر فاطمہ ثناء کریں گی۔
ترجمان کے مطابق اس دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے جائیں گے۔