Saturday, 21 November 2026, 02:11:53 am
 
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ 2026 کا چیمپیئن قرار
November 20, 2026

پاکستان نے ایشیا کپ بلائنڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ جیت لیا۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شیڈول ایشیا کپ بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، جس کے بعد میچ ریفری نے ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے تحت پاکستان کو فاتح قرار دے دیا۔

پاکستان نے لیگ مرحلے میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت، تینوں ٹیموں کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، جس کی بنیاد پر اسے چیمپیئن قرار دیا گیا۔