Sunday, 22 November 2026, 02:07:48 am
 
پی سی بی کا 38 کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
November 21, 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 38 مینز کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے جو 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔

نئے کنٹریکٹس کے تحت بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل صرف ٹیسٹ کیٹگری کا حصہ ہیں۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹگری میں ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

اسی طرح حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق کو ٹی ٹوئنٹی کیٹگری میں رکھا گیا ہے، جبکہ ڈیولپمنٹ کیٹگری میں 19 نوجوان کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔