نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قاہرہ کے قریب آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین، مصری حکومت اور برادر ملک مصر کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں مصر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔