Wednesday, 18 November 2026, 12:12:29 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے
November 16, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت :

اسلام آباد نوڈگری سینٹی گریڈ

لاہور سولہ

کراچی چوبیس

پشاور دس

کوئٹہ چار

گلگت ایک

مری چھ اور مظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر ،پلوامہ، شوپیاں ، بارہ مولہ، لیہہ، اننت ناگ اورجموں میں موسم سرد، جزوی ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چودہ، لیہہ منفی تین، پلوامہ اور بارہ مولہ پانچ جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں چار ڈگری سینٹی گریڈ۔