حکومتی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سالانہ 22 فیصد اضافہ کے ساتھ 936 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
اس دوران لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں 24 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ غیر ملکی ملکیتی کمپنیوں کے منافع میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 1,035، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 352 فارن کمپنیاں رجسٹر کیں۔
رواں مالی سال گوگل، علی بابا اور ترک پٹرولیم نے پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں توسیع کی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری میں ترکیہ، چین اور سعودی عرب کی خاطر خواہ دلچسپی بھی دیکھنے میں آئی۔
دریں اثنا، رواں ماہ منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے دوران 13 معاہدے طے پائے، جو بین الاقوامی کان کنی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتے ہیں۔