Thursday, 19 November 2026, 12:26:55 am
 
پاکستان اور سنگاپور کا اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال
November 18, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج سنگاپور میں سنگاپور کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے توانائی، تجارت و صنعت  Gan Kim Yong سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں محمد اورنگزیب نے فنانس، مصنوعی ذہانت، فن ٹیک، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں پاکستان اور سنگاپور کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں، بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے درمیان براہِ راست روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں پاکستانی غذائی اور زرعی مصنوعات کی سنگاپور کی منڈی میں رسائی اور تجارت بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔