وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے فن لینڈ کی کمپنیوں کو پاکستان میں الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی، بیٹریوں کی تیاری اور جدید مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے یہ دعوت آج اسلام آباد میں فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کے انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے بین الاقوامی تجارت یارنو سیرجالا کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے دی۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان میں فن لینڈ کے سرمایہ کاروں کے لیے انشورنس، فن ٹیک، قابلِ تجدید توانائی اور کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔