وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے مالی سہولیات تک رسائی بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے مالی معاونت کے مواقع بڑھانے کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ایس ایم ای کنیکٹ پورٹل اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے برآمد کنندگان کو مالی سہولیات تک رسائی دینے کے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
اسٹیٹ بینک نے رواں ماہ شروع کیے گئے ایس ایم ای کنیکٹ پورٹل پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس میں پورٹل کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مالی معاونت کے نظام میں شفافیت اوراحتساب بہتر بنانے کی جانب پہلا اہم قدم قرار دیا گیا۔