پاکستان میں ماہی گیری کے شعبے کی مجموعی پیداوار چھ لاکھ بیالیس ہزار ایک سو اسی میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی پیداوار میں سمندری ماہی گیری کا حصہ چار لاکھ ستائیس ہزارایک سو اسی ٹن رہا جبکہ اندرونِ ملک آبی ذخائر سے دو لاکھ پندرہ ہزار ٹن مچھلی حاصل کی گئی۔
گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی سی فوڈ مصنوعات کی برآمدات چھپن کروڑ اسّی لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔