پاکستان کی آئی ٹی برآمدات گزشتہ ماہ سترہ اعشاریہ چار فیصد اضافے کے ساتھ پینتالیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ پوسٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات تقریباً اٹھارہ فیصد اضافے کیساتھ ایک ارب تہتر کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
مشیر نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جس سے عالمی سطح پر مسابقتی صلاحیت اور برآمدات پر مبنی ترقی کو تقویت مل رہی ہے۔