پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش فوڈ ایگ دو ہزار چھبیس کا چوتھا ایڈیشن آج کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگا۔
نمائش میں اسی سے زائد ممالک کے پانچ سو سے زیادہ نمائش کنندگان اور آٹھ سو پچاس بین الاقوامی خریدار شرکت کریں گے۔
چار روزہ نمائش کا موضوع جدت کے ذریعے پیداوار میں اضافہ اور پائیداری کا فروغ ہے۔
اس میں زرعی پیداوار، خوراک کی تیاری، مصنوعات میں اضافی قدر پیدا کرنے اور پائیدار برآمدات کے شعبوں میں جدت کو اجاگر کیا جائے گا۔
نمائش سے تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کے اہم مواقع بھی پیدا ہوں گے، جبکہ عالمی زرعی اور غذائی صنعت میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔