Wednesday, 18 November 2026, 12:12:24 am
 

مزید خبریں

 
بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ختم نہیں کر سکتا: حریت کانفرنس
November 15, 2026

بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت اپنے یکطرفہ اقدامات سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ختم نہیں کر سکتا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ایک حل طلب بین الاقوامی تنازع ہے۔

حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے نا قابل تنسیخ حق سے مسلسل محروم رکھے ہوئے ہے۔

حریت کانفرنس نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

حریت کانفرنس نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مستقبل کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے ہونا چاہئے۔

حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت پر اپنے وعدوں کی پاسداری اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا احترام کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

حریت کانفرنس نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔