Thursday, 26 November 2026, 08:34:54 pm
 
اقبال اکادمی پاکستان نے علامہ اقبال کے فارسی کلام کا اردو ترجمہ مکمل کر لیا ہے، اورنگزیب خان کھچی
November 26, 2026

قومی ورثہ و ثقافت کے وزیر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ اقبال اکادمی پاکستان نے علامہ محمد اقبال کے تمام فارسی کلام کا اردو ترجمہ مکمل کر لیا ہے، جبکہ اس کا انگریزی ترجمہ بھی تکمیل کے قریب ہے۔

وہ اسلام آباد میں عصر حاضر کے مباحث میں اقبال کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ علامہ اقبال کے منتخب کلام کا عربی، فارسی اور انگریزی زبانوں میں ترجمے کا مجموعہ بھی شائع کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے ادبی اور فلسفیانہ پیغام کو دنیا بھر کے قارئین تک پہنچایا جا سکے۔