Wednesday, 18 November 2026, 12:12:34 am
 
معروف فلمی موسیقار اور ہدایت کار فیروز نظامی کی اکاون ویں برسی
November 15, 2026

معروف فلمی موسیقار اور ہدایت کار فیروز نظامی کی اکاون ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

فیروز نظامی کا اصل نام فیروز الدین احمد تھا ۔وہ انیس سو دس میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق فن موسیقی سے گہری وابستگی رکھنے والے خاندان سے تھا۔

فیروز نظامی نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم استاد عبدالوحید خان سے حاصل کی۔

انہوں نے اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز انیس سو تینتالیس میں کیا۔

قیام پاکستان کے بعد فیروز نظامی پاکستان کی فلمی صنعت سے وابستہ ہوگئے اورانہوں نے دوپٹہ، سوہنی، قسمت،راز،زنجیراورمنزل سمیت کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔وہ انیس سو پچھتر میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئے۔