معروف اداکار، ڈرامہ نگار اور ہدایت کار عبدالرؤف خالد کی پندرہویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
عبدالرؤف خالد انیس دسمبر انیس سو ستاون کو پشاور میں پیدا ہوئے۔
وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل اسٹڈیز، لوک ورثہ اسلام آباد کے بانی صدر اور چانسلر تھے۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا۔
انہوں نے پی ٹی وی سے نشر ہونے والے مشہورڈراموں ''انگار وادی’’، ’’لاج‘‘ اور ’’مشعل'' سمیت دیگر ڈراموں کی ہدایت کاری بھی کی۔
رؤف خالد دو ہزار گیارہ میں آج کے روز ٹریفک کے ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔