معروف ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار شفیع محمد شاہ کی انیسویں برسی آج منائی گئی۔
انہوں نے ریڈیو پر ایک صداکار کی حیثیت سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور انیس سو ساٹھ کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے نشر ہونے والے ڈراموں میں بھی کام کیا۔
اپنے تیس سالہ فنی سفر کے دوران شفیع محمد شاہ نے اردو اور سندھی زبانوں کے پچاس سے زائد ڈرامہ سیریلز اور ایک سو سے زائد ٹیلی ویژن ڈراموں میں اداکاری کی۔
ان کے مشہور ڈراموں میں چاند گرہن، دائرے، آنچ، بند گلاب اور محبت خواب کی صورت شامل ہیں۔
شفیع محمد شاہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
وہ دو ہزار سات میں آج کے روز انتقال کر گئے تھے۔