Saturday, 21 November 2026, 02:11:55 am
 
نامور شاعر اور ادیب فیض احمد فیض کی بیالیسویں برسی
November 20, 2026

نامور شاعر اور ادیب فیض احمد فیض کی بیالیسویں برسی آج منائی گئی۔

انیس سوگیارہ میں پیدا ہونیوالے فیض احمدفیض نے اپنے علمی وادبی کام کی بدولت وسیع پیمانے پر شہرت حاصل کی جس نے دنیا بھر میں اردو ادب کو متاثر کیا۔

ان کے شعری مجموعوں کا روسی اور انگریزی سمیت کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے فیض احمد فیض کو نشانِ امتیاز اور سوویت یونین کی جانب سے لینن امن ایوارڈ سمیت کئی بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔

وہ انیس سوچوراسی میں آج کے روز انتقال کرگئے تھے اور لاہور میں آسودہ خاک ہیں۔