Monday, 23 November 2026, 03:46:36 pm
 
معروف فلمی اداکار وحید مراد کی برسی آج منائی جا رہی ہے
November 23, 2026

معروف فلمی اداکار وحید مراد کی تینتالیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

وہ دو اکتوبر انیس سو اڑتیس کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔

وحید مراد کی بطور اداکار پہلی فلم ''انسان بدلتا ہے'' کامیاب ثابت ہوئی اور انہوں نے اپنے منفرد انداز اور مکالموں کی ادائیگی سے کئی ہدایت کاروں اور فلم سازوں کو متاثر کیا۔

اس کے بعد انہوں نے فلم "ہیرا اور پتھر" میں مرکزی کردار ادا کیا، جس پر انہیں نگار ایوارڈ دیا گیا۔

انہوں نے مجموعی طور پر ایک سو چوبیس فلموں میں کام کیا، جن میں اڑتیس بلیک اینڈ وائٹ جبکہ چھیاسی رنگین فلمیں شامل ہیں۔

ادب اور فنون کے شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں بعد از وفات ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

وحید مراد انیس سو تراسی میں آج کے روز انتقال کر گئے اور انہیں لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔