وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو گلگت بلتستان میں سڑکوں کی پائیدار اور معیاری تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وہ جگلوٹ اسکردو روڈ پر جاری تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان، خصوصاً اسکردو میں دشوار گزار سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔