Monday, 26 October 2026, 05:19:19 pm
 
وزیر خزانہ کا ایتھوپیا کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
October 26, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایتھوپیا کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں پاکستان کی دلچسپی کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں ممالک کے درمیان مالیاتی اور بینکاری روابط بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

ایتھوپیا کے سفیر نے تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے دونوں ممالک کے بینکاری شعبوں کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت اجاگر کی۔