نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
آج ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران انہوں نے مشترکہ ترجیحات کے فروغ کیلئے باقاعدہ مشاورت اور قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ سمیت کثیرجہتی فورمز پر تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔