سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے چھ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کے علاقے زرکانی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی۔
سکیورٹی فورسز نے نہایت مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم چھ خوارج کو ہلاک کر دیا۔
تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک غلام مرتضیٰ اور سپاہی تاثیر احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ خوارج سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔