صدر آصف علی زرداری نے آسٹریا کے قومی دن کے موقع پر آسٹریا کے صدر اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
آسٹریا کے اپنے ہم منصب ڈاکٹر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن کے نام خط میں صدر زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر تعمیری روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں، جو دوستانہ تعلقات مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتے ہیں۔
صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے۔