Monday, 26 October 2026, 01:57:57 pm
 
صدر نے لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کو برازیل کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے
October 26, 2026

صدر آصف علی زرداری نے Luiz Inácio Lula da Silva کو برازیل کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں یقین ظاہر کیا کہ پاکستان اور برازیل کے دیرینہ دوستانہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے اور دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے باہمی مفاد میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور کثیرجہتی فورمز پر تعاون میں اضافہ ہوگا۔