Monday, 26 October 2026, 01:57:03 pm
 
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ایک ارب پچیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں
October 26, 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی کی برآمدات کا مجموعی حجم ایک ارب پچیس کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت ہنر مند نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔