Monday, 26 October 2026, 04:11:08 pm
 
موسمیاتی تبدیلی کے وزیر کا گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے عالمی مشترکہ کوششوں پر زور
October 26, 2026

موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مصدق ملک نے گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑوں اور گلیشیئرز پر مشترکہ بین الاقوامی تحقیق کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماحولیاتی جدت کو فروغ دینے اور ملکی معیشت کو پائیدار اور کم کاربن والی معیشت میں تبدیل کرنے کے عمل میں معاونت کیلئے گرین یونیورسٹی قائم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ عالمی سطح پر زہریلی گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے اور پاکستان اس اخراج میں مزید کمی لانے کیلئے پرعزم ہے۔