Monday, 26 October 2026, 01:58:30 pm
 
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، ہلالِ کشمیر کا اٹھہترواں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
October 26, 2026

آج نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، ہلالِ کشمیر کا اٹھہترواں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔

انیس سو اڑتالیس کی جنگ کے دوران نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے دشمن کے مسلسل حملوں کے مقابلے میں تزویراتی اہمیت کی حامل Pir Kaleva پہاڑی سلسلے کے دفاع کے لیے بے مثال بہادری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، ہلالِ کشمیر کے اٹھہترویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں وطن عزیز کے دفاع کے لیے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی مثالی بہادری اور قربانی کو سراہا۔

صدر صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے مادر وطن کی عزت و ناموس کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کرکے جرات اور بہادری کی شاندار داستان رقم کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے شہدا کی قربانیوں کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے انیس سو اڑتالیس کی جنگ کے دوران بزدل دشمن کے شدید حملوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وطن کیلئے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی لازوال قربانی پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی غیر معمولی بہادری اور عظیم قربانی پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔