File Photo
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہے گا۔
تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد، گلگت اور مظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بیس
کراچی ستائیس
پشاور سولہ
کوئٹہ گیارہ
اور مری نو ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک جبکہ لیہہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں دس ڈگری سینٹی گریڈ، پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ نو، جموں اٹھارہ اور لیہہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ۔