Thursday, 27 August 2026, 10:19:53 am
 
یونیسیف کی افغانستان کیلئے انسانی امداد کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کسٹمز کی تعریف
August 25, 2026

یونیسیف نے افغانستان کے لیے انسانی امداد کے سامان کی بلا رکاوٹ ترسیل میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کسٹمز کو سراہا ہے۔

یہ تعریفی کلمات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کے ایک وفد نے کراچی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان جاوید سے ملاقات کے دوران کہے۔

ملاقات کے دوران یونیسیف کے وفد نے افغانستان کے لیے پاکستان کے راستے انسانی امداد کے سامان کی بروقت اور مؤثر ترسیل کو یقینی بنانے میں پاکستان کسٹمز کے مؤثر تعاون اور سہولت کاری کو سراہا۔