Thursday, 27 August 2026, 09:03:48 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں
August 25, 2026

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئی ہیں۔

اعلیٰ حکام اور سفارتی عہدیداروں نے ارمچی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے پہلے روز وزیراعلیٰ نے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں صوبہ سنکیانگ کے پارٹی سیکرٹری چن شیا جیانگ اور سنکیانگ ایغور خودمختار علاقائی کمیٹی کے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری حے ژونگ یو کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات بھی شامل تھی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے زراعت، آبپاشی اور لائیو اسٹاک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔