فائل فوٹو
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں، سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
انہوں نے انسانیت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیانات اور انٹرویوز میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ حقائق کا پتہ لگانے والی ٹیموں کو مقبوضہ وادی بھیجا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ استصوابِ رائے کرانے اور بھارتی قبضے سے آزادی جیسے کشمیری عوام کے جائز سیاسی مطالبات کو دبانے اور انہیں سزا دینے کے لیے کالے قوانین اور فوجی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خودمختار اداروں اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی جانب سے زمینی صورتحال کا آزادانہ جائزہ لینے کی درخواستوں کو مسلسل مسترد کیا جاتا رہا ہے، جبکہ انسانی حقوق کے مقامی کارکنوں اور صحافیوں کو بدستور ریاستی نگرانی اور قانونی پابندیوں کا سامنا ہے۔