Saturday, 22 August 2026, 05:12:26 am
 

مزید خبریں

 
حریت کانفرنس کا عالمی طاقتوں پر کشمیر تنازع کے پرامن حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنے پر زور
August 20, 2026

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں بھارت کے غیر حقیقت پسندانہ اور ہٹ دھرمی پر مبنی موقف کا سخت نوٹس لیں اور تنازع پرامن حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ایک دیرینہ بین الاقوامی تنازعہ ہے آج بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا حل نہ ہونا جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کیلئے مسلسل خطرہ ہے۔