Sunday, 26 July 2026, 11:09:59 pm
 
صدرمملکت کی مالدیپ کے صدر،حکومت اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد
July 26, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مالدیپ کے صدر، ڈاکٹر محمد معیزواور مالدیپ کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے ۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے رواں سال یومِ آزادی کو، پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 61ویں سالگرہ کے طور پر بھی، مزید خاص قرار دیا۔

صدرنے کہا کہ یہ اہم سنگِ میل دونوں ممالک کے درمیان چھ دہائیوں سے زائد قائم دوستانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے یقین ظاہر کیا کہ دوستی کے رشتے مضبوط تر ہونے سے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا جو دونوں ممالک کے عوام کی امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث ہو گا۔