سرمایہ کاری کے وزیر قیصر شیخ نے کہا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا اور ایسا کوئی بھی اقدام غیر قانونی اور بین الاقوامی قانون کے منافی ہوگا۔
انہوں نے یہ بات آج (اتوار) اسلام آباد میں "پانی، ماحول اور سفارت کاری: پاکستان کے سندھ طاس کے مستقبل کا تحفظ" کے عنوان سے منعقدہ تحقیقی رپورٹ کی تقریبِ اجرا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ پانی کے معاملے پر مسلسل کشیدگی کے جنوبی ایشیا اور عالمی امن کے لیے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔