Sunday, 26 July 2026, 11:10:27 pm
 
حکومت نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، احسن اقبال
July 26, 2026

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے نارروال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ جدید دور میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔