Monday, 27 July 2026, 12:42:46 am
 
اسحاق ڈار اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل میں ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
July 26, 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور علاقائی و عالمی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے سفارت کاری، مذاکرات اور تعمیری روابط جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد فریقین مذاکرات اور رابطے کا عمل جاری رکھیں گے تاکہ پُرامن اور پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی امیدواری سے بھی آگاہ کیا۔

محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔